سڈنی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03مارچ2020ء) تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے اپنی تاریخ کاایک ریکارڈ بنا لیا ہے۔ پہلے بے بازی کرتے ہوئے 150 رنز بنائے جو کہ ان کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
اس سے قبل تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم 150 رنز تک نہیں پہنچ سکی، پہلی مرتبہ ہے کہ ان کی بیٹنگ نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس کے بعدوہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں ویمن کرکٹ کا رجحان ابھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے،خواتین کو بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے اتنی ہی شہرت ملتی ہے جتنی دنیا بھر میں مردوں کو۔

00:00
/
00:01
LIVE
00:00
ان کے بھی باقائدہ ایونٹ کروائے جاتے ہیں جن کی ذمہ داری خود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل لیتی ہے۔
جہاں مردوں کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں دنیا بھر میں اپنی صلاحیت دکھاتی نظر آتی ہیں وہاں ہی اب خواتین کو ان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ ہو یا ایک روزہ کرکٹ، انہیں کھیلتا ہوا دیکھا جاتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک کی طرف سے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم بنائی گئی ہے جو مختلف مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔اسی طرح پاکستا ن کی بھی خواتین پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو دنیا بھر کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے اور پاکستان کا نا م روشن کرتی ہیں۔
مختلف ریکارڈ بھی بنائے جاتے ہیں۔اسی طرح ایک ریکارڈ تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور بنایا ہے۔پاکستان کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم نے جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف رکھا ہے جو کہ ان کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
0 Comments