لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2020ء) کورونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہری ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، حکام نے اہم برطانوی شہر بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیرکے لیے برطانوی وزیراعظم آج اہم اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سےعوام کو حالت جنگ کی طرح تیار رہنے کی ہدایات دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔
برطانوی وزیر صحت میٹ ہنکاک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے برطانیہ کے 5 لاکھ شہری ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ میٹ نے بتایا کہ کورونا وائرس اگر وبا کی صورت اختیارکر جاتا ہے تو شہر بند کیے جا سکتے ہیں۔ برطانوی وزارت صحت کی جانب سے منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ میں حالات کی سنگینی واضح الفاظ میں
بیان کی گئ
رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے کوئی خاص طبقہ یا علاقہ نہیں بلکہ ہر شخص متاثر ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کو ایک دوسرے سے ملنے سے گریزاور عوامی اجتماعات منعقد کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ذرائو کے مطابق ممکنہ خطرات کے پیش نظر عوام کو گھروں سے کام کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔ برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم حالات سے نبرد آزما ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، انہوں نے اس امید کا ظہار کیا کہ وہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے بھی اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس برطانیہ کے مزید علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سےعوام کو کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حالت جنگ کی طرح تیار رہنے کی ہدایات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیرکے لیے برطانوی وزیراعظم آج اہم اعلان کریں گے۔
0 Comments