اہور،اکیڈمی میں نوجوان کی پراسرار موت سکینڈ ائیر کے طالب علم نعیم ایک روز سے لاپتہ تھے،لاش اکیڈمی کے واش روم سے برآمد ہوئی

لاہور (اردو پوائںٹ اخبار تازہ ترین 03 مارچ 2020ء ) اکیڈمی کے غسل خانے سے طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں اکیڈمی کےغسل خانے سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔متوفی کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان سکینڈ ائیر کا طالب علم ہے اور نواں کوٹ کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لڑکے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گذشتہ روز سے لاپتہ تھا،وحدت کالونی کی جانب سے لڑکے کی تلاش جاری تھی،شک پڑنے پر اکیڈمی کا غسل خانہ چیک کیا گیا تووہاں سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی جس نے اکیڈمی انتظامیہ کو بھی حیران کر دیا،نوجوان کی موت کیسے ہوئی اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم پولیس نے وجوان کی موت کی وجہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گی
۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کا ایک واقعہ سکول میں پیش آ چکا ہے۔ گلبہار پشاور میں نجی سکول کے مالک اور خاتون پرنسپل کی پر اسرارا طور پر جاں بحق ہو گئے۔دونوں کی لاشیں واش روم سے برآمد ہوئی تھیں۔ پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اسکول مالک کا مران اور پرنسپل نازیہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی تھیں۔
تھانہ گلبہار پولیس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ گرومنگ ہائی سکول گلبہار میں سکول کا مالک کامران ولد محمد جان سکندر ٹاؤن اور سکول کی پرنسپل نازیہ اقبال پراسرا طور پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس موقع پر پہنچی تو متوفی کامران کا بھائی عدنان دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر چکا تھا۔اسپتال میں عدنان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی ایک دن سے غائب تھا وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اُس کی تلاش کے لیے سکول گیا جہاں انہوں نے دو ساتھیوں کے ہمراہ باتھ روم کا دروازہ توڑا تو اس میں اس کے بھائی کامران اور پرنسپل نازیہ اقبال کی لاشیں ہڑتھیں۔پولیس کے مطابق دونوں پراسرارا طور پر جاں بحق ہوئے ہیں۔
لاش کو تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments